پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا تے ہوئے انتظامیہ نے ملی بھگت سے دودھ کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ

  • May 29, 2018, 4:00 pm
  • National News
  • 215 Views

کوئٹہ(آن لا ئن)کوئٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں کی دھجیاں اڑا تے ہوئے انتظامیہ نے ملی بھگت سے دودھ کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا پرائس کنٹرل کمیٹی کے ممبر کوئٹہ کے کونسلر میر محمد اسلم رند نے بتایا کہ گزشتہ چند روز قبل پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر ڈیری والوں کو 83 روپے50 پیسے فی لیٹر دودھ کا ریٹ دیا گیا تھا جبکہ فیصلے کی دھجیاں اڑا تے ہوئے انتظامیہ نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے لئے پیسے لے کر دودھ کا ریٹ94 روپے فی لیٹر کر دیئے جو کہ شہریوں کیساتھ سراسر ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ہم اس عمل کی شدید مذمت کر تے ہیں اگرا نتظامیہ نے فیصلے خود کرنے اور لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا ہے تو پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی کیا ضرورت تھی اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو ختم کر کے شہریوں کے مستقبل کے فیصلوں کا اختیار انتظامیہ کو دینا چا ہئے جس طرح وہ دیگر شعبوں میں شہریوں کیساتھ نا انصافی اور مظالم رواہ رکھ رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ فوری طو رپر پرائس کنٹرول کمیٹی کے مطابق دودھ کی قیمت مقرر کرے اور بلا جواز اضافے کے فیصلے کو واپس لیں بصورت دیگر اس کے خلاف شدید احتجاج کرینگے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔