مولانا حبیب اللہ مینگل کی شہادت کا مقصد حالات کو خراب کرنا ہے ٗ یوسف شاہوانی

  • May 29, 2018, 11:41 am
  • Political News
  • 224 Views

کوئٹہ (پ ر) رائٹرز گلڈ آف اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب صدر یوسف و قار شاہوانی جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کےرکن عبدالقادر حافظ عصمت اللہ حافظ عنایت اللہ اوردیگر اراکین نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت ضلع کوئٹہ کے قائد شہیدامیر مولانا حبیب اللہ مینگل کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے مولانا کی شہادت کا مقصد بلوچستان کے حالات کو خراب کرنےکی ایک سازش ہے انہوںنے کہا کہ علماء کرام کو شہید کرکے عوام کے دلوں میں نفرتوں کی آگ کو بھڑکایا جارہا ہے انہوںنےکہا کہ مذہبی شخصیات کی شہادت کا مقصد بلوچستان میں انار کی پھیلانا ہے