خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام یوم تکبیر پر تقاریب

  • May 29, 2018, 11:40 am
  • Political News
  • 130 Views

کوئٹہ(پ ر)خدمت خلق فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق28مئی یوم تکبیر کے سلسلے میں فائونڈیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد ہوئیں مرکزی تقریب فائونڈیشن کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں چیئرمین نعمت اللہ ظہیر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ28مئی وطن عزیز کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دن مملکت پاکستان دنیا کے آٹھ ایٹمی طاقت کے حامل ممالک میں شامل ہوکر دنیائے اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بنا آج پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے برسوں گزر چکے ہیں اور پاکستان نے ثابت کردیا کہ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود پاکستان پرامن ملک ہے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے کہا کہ کچھہ عرصہ سے بھارت کی شرانگیزیاں بڑھ چکی ہیں بھارتی افواج آئے دن ورکنگ بائونڈری پر وحشت کامظاہرہ کرتی ہے مگر پاکستان نے کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا بلکہ ہر بار بھارت کو پرامن مذاکرات کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ ایٹمی ملک ہونے کے باوجود وطن عزیز کیخلاف مذموم سازشیں جاری ہیں پاکستان بد ترین دہشت گردی کاشکار ہے اور دہشت گردی کو اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ہی شکست دی جاسکتی ہے ۔