حکومت دعوئوں کے باوجود این ٹی ایس متاثرین کا مسئلہ حل نہ کرسکی، تنویربلوچ

  • May 29, 2018, 11:40 am
  • Political News
  • 174 Views

کوئٹہ(پ ر)این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صوبائی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میںمتاثرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر پرنس تنویر حسین، پریس سیکرٹری مولوی فدا الرحمن نے کہا کہ متاثرین کو سڑکوں پر بیٹھے107روزبیت چکے ہیں لیکن سابقہ حکومتوں کی طرح چار مہینوں کی موجودہ حکومت کے بڑے دعوے بھی کھوکھلے نکلے وزیر اعلیٰ ہر فلور پر بارہا اعتراف کے باوجود ان اہل قابل اساتذہ کیلئے کچھ نہ کرسکے انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ 107 روز سے بلوچستان بھر میں سڑکوں پر بیٹھے پوزیشن ہولڈرز اہل اساتذہ کو انصاف دلوائیں ۔