سرکی روڈ پر دن کو ہیوی ٹریفک کا نظام درست کیا جائے

  • May 29, 2018, 11:39 am
  • National News
  • 250 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان قومی موومنٹ کے سینئر ایگریکٹو ممبران عطا محمد خان بڑیچ روزی خان خلجی جلیل شاہ مولوی سعید جان بڑیچ کرم خان بڑیچ عرفان شاہوانی نعمت اللہ خان بڑیچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرکی روڈ پر دن کے اوقات میں بھاری گاڑیوں اور ٹرکوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے شدید مسائل سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے انہوںنے کہا کہ سرکی روڈ پر بھاری گاڑیوں کے ممنوعہ اوقات میںبھی آمدورفت جاری رہتی ہے جس کی وجہ سے یہاں ہروقت ٹریفک جام رہنا شروع ہوجاتا ہے انہوںنے کہا کہ خاص کر صبح اور چھٹی کے وقت ٹریفک جام کی وجہ سے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کوجانے والوں کو شدید دشواری ہوتی ہے اور وہ بروقت پہنچ نہیں پاتے اور ذہنی کوفت کا الگ سامنا کرنا پڑتا ہے لہٰذا انتظامیہ خصوصی ایس ایس پی ٹریفک سے مطالبہ ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں ۔