اٹیمی دھماکوں کی 20ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

  • May 28, 2018, 5:00 pm
  • National News
  • 148 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) ملک بھر میں اٹیمی دھماکوں کی 20ویں سالگرہ یوم تکبیر(آج) 28مئی بروز سوموار کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی اس سلسلہ میںمسلم لیگ (ن) ودیگر سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام احمدیارسمیت ملک بھرکے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی سیمینارز اورجلسے انعقاد پذیرہوں گے جن سے سیاسی مقررین پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی وجوہات اسباب اور چاغی میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں پر روشنی ڈالیں گے۔