م موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو حملہ آور ہلاک 4 شہری زخمی

  • May 27, 2018, 7:13 pm
  • Breaking News
  • 491 Views

کوئٹہ (آن لائن ) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے دو حملہ آور ہلاک 4 شہری زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ کیپرک سیمینا کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس ہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو ٹریفک اہلکار عبدالرشید اور بشیر شاہ موقع پر شہید ہو گئے جبکہ چار شہری محمد شفیق، حاجی اختر محمد اور جانان زخمی ہو گئے جبکہ فالکن پولیس کی بروقت کا رروائی کے نتیجے میں فائرنگ کر کے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔