پرویز خٹک کی اہلیہ کو امریکا جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

  • May 27, 2018, 5:28 pm
  • National News
  • 439 Views

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن عملے نے جہاز سے اتارلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک پشاور سے امریکا جا رہی تھیں اور ان کے پاس اورسیز قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ) نہیں تھا جس پر امیگریشن عملے نے انہیں جہاز پر سوار ہونے کے بعد واپس اتار لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی اہلیہ کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔