ہزارہ طلبا پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، ایچ ڈی پی

  • May 27, 2018, 5:16 pm
  • National News
  • 254 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی بیان میں صوبائی وزیر تعلیم،محکمہ تعلیم اور صوبائی وزیر قانون و مسلط ایم پی اے کی جانب سے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کے سرکاری تعلیمی اداروں کی بدترین صورتحال سے بے رخی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جھوٹے وعدوں اورنعروں کے ذریعے عوم کو دھوکا دینے والوں نے صوبے کے دور درزا علاقوں میں تعلیمی انقلاب برپا تو نہیں کیا البتہ ان کے اپنے گھروں کے قریب واقع تعلیمی اداروں کی جو صورتحال ہے اس سے بھی آگاہ نہیں بیان میں کہا گیا کہ اپریل سے ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول جوکہ وزیر تعلیم کے حلقہ انتخاب میں واقع اور انکی اپنی رہائش سے چند سوگز کے فاصلے پر ہے وہاں کے ایک درجن کے قریب اساتذہ کا تبادلہ اقرباپروری اور سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے عارضی طور پر اسکول کے فارغ التحصیل طلبا نے کچھ مدت تک کلاسیس لیں مگر اب صورتحال یہ ہے کہ اسکول میں آدھے سے زائد اساتذہ کی کمی ہے اس صورتحال کے دوران اسکول کے ہیڈماسٹر کو بھی رخصت دے دی گئی ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ایک سازش کے ذریعے ہزارہ قوم کے طالب علموں کے تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر سرکاری اسکولوں کے مسائل کے حل اور اساتذہ کے تبادلے منسوخ کرکے