پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

  • May 27, 2018, 5:15 pm
  • Business News
  • 146 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بدستور برقرار،پرائس کنٹرول کمیٹیاں گرانفروشوں کیخلاف متحرک نہ ہوسکیں،مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو مرغی کا گوشت بدستور300سے310 جبکہ زندہ مرغی فی کلو250 سے260 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ انڈے فی درجن 120روپے تک فروخت کیئے جارہے ہیں-