کلی بلال آباد ہدہ میں اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں ،اہل علاقہ

  • May 27, 2018, 5:14 pm
  • National News
  • 106 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی بلال آباد ہدہ میں اسٹریٹ لائٹس ناپید لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہو جاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے و الوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کرد یتے ہیں اہل علاقہنے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور علاقے میں اسٹریٹ لا ئٹس نصب کی جائیں -