شہرمیں طاہرمحمود کے فنڈز سے ترقیاتی کام جاری ہیں،جمعیت ن

  • May 27, 2018, 5:13 pm
  • Political News
  • 216 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار نے کہاہے کہ پیر بخاری جامع مسجد ‘زیارت گلی ‘میزان چوک قندھاری بازار سرکلر روڈ کارنر تک سڑک کی تعمیر کی تجویز/اپیل پر صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود کے فنڈز سے تعمیر ہورہے ہیں ان منصوبوں سے قوم پرست جماعت کاکوئی تعلق نہیں اس لیے کسی جماعت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ کسی اورجماعت کے وزیر کے تعمیراتی منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈالے ان خیالات کا تعمیراتی کے معائنہ کے موقع پر پیر بخاری مسجد کے پیش امام حافظ محمدیونس حاجی محمدعمر سنزرخیل ودیگر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر طاہرمحمود نے ہماری تجویز پر متعدد کام کیے اور کئی پر کام جاری ہے جہاں تک علاقے کے ایم این اے کا تعلق ہے توموصوف کی قوم پرست جماعت صوبائی حکومت کاحصہ ہونے کے باوجود کوئٹہ شہرمیں کوئی ترقیاتی کام نہ کرسکی ۔