انفارمیشن پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے تجاویزچاہتےہیں ،سیکرٹری اطلاعات

  • May 27, 2018, 5:13 pm
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ(پ ر)سیکرٹری اطلاعات بلوچستان طیب لہڑی نے یقین دلایا ہے کہ حکومت بلوچستان کے اخبارات پر جی ایس ٹی کے نفاذ کو کالعدم کرنے کے فیصلے کو مؤثر باماضی کرنے کی سمری اپنی سفارش کے ساتھ وزیراعلیٰ کو بھجوا دیں گے انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان کی انفارمیشن پالیسی کے حوالے سے اخباری تنظیموں خصوصاً اے پی این ایس کی تجاویز چاہتے ہیں تاکہ صوبائی حکومت کی انفارمیشن پالیسی کو حتمی شکل دی جا سکے وہ گزشتہ روز اے پی این ا یس بلوچستان کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی دعوت پر شریک ہوئے تھے اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سید ممتاز احمد شاہ کی زیر صدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سید سرمد علی جنگ کے محمد اظہر انتخاب کے انور ساجدی عوام کے محمد وسیم بلوچستان نیوز کے انور ناصر اور بلوچستان ایکسپریس کے آصف بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں بلوچستان کے اخبارات کو درپیش مسائل اور مشکلات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے چھوٹے اخبارات کے خلاف نیب کے ریفرنس اور ان کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت کی ہے اور ان کی واپسی کا مطالبہ ہے سیکرٹری جنرل سید سرمد علی نے یقین دلایا کہ وہ ا س معاملے کو بذریعہ ایگزیکٹو کمیٹی نیب حکام کے سامنے اٹھائیں گے تاکہ ان مقدمات کو ختم کیا جا سکے صدیق بلوچ کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے