حکمران نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،بی این پی

  • May 27, 2018, 5:12 pm
  • National News
  • 116 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر احمد نواز بلوچ ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ‘ سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران نوجوانوں کو روزگار دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں بلوچستان وسائل پر مالا مال سرزمین ہونے کے باوجود یہاں لاکھوں نوجوان روزگار کے حصول کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں موجودہ دور حکومت میں نوجوان معاشی و معاشرتی طور پر مزید پسماندہ اور استحصال کا شکار ہوئے 35ہزار سے زائد پوسٹیں خالی تھیں لیکن حکمرانوں میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ نوجوان کو روزگار دے سکیں حکمران اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں عوام کو مزید پسماندگی ،بدحالی‘ غربت ‘ افلاس کی جانب دھکیلا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی خدمت، ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے عوامی جماعت ہونے کے ناطے مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت و حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے عوام بی این پی کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔