عالمی مارکیٹ میں تیل سستا اور سونا مہنگا ہوگیا

  • May 26, 2018, 5:29 pm
  • Business News
  • 178 Views

اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار بڑھانے کی خبروں پر برینٹ خام تیل 3فیصد کم ہوکر 76ڈالر 44 سینٹس فی بیرل پر آگیا ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا 12 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر اوپیک اور روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار بڑھنے کی خبروں پر قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔

اوپیک کے جون میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلہ ہوگا۔ اس خبر پر ہفتے کے اختتام پر گزشتہ ہفتے کے مقابلے برینٹ خام تیل 2.63 فیصد سستا ہوگیا جس سے بریٹ خام تیل 2 ڈالر 7 سینٹس سستاہوکر 76 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل پر آگیا ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کے بہتر نرخ ہونے پر خریداری کے سبب گزشتہ ہفتے کے مقابلے12 ڈالر مہنگا ہوکر 1303ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔