میٹروپولیٹن کی نقشہ برانچ کی بے قاعدگیوں کا نوٹس لیاجائے

  • May 26, 2018, 5:27 pm
  • National News
  • 112 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آزاد کونسلر حلقہ چار حاجی سرور خان بازئی نے ایک بیان میں میٹروپولیٹن کی نقشہ برانچ کی بے قاعدگیوں اور ناقص کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سے بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی ہورہی ہے چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے موقع پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی اقرباء پروری کی بنیاد پر پلازوں کے نقشوں کی منظوری دی جاتی ہے علاقے کا سروے بھی نہیں کیاجاتا مثال کے طورپر حلقہ چار میں نئے تعمیر ہونےوالے پلازوں سے آس پاس کے مکینوں کے گھروں میں بے پردگی ہوتی ہے جو کسی وقت بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کا موجب بن سکتی ہے نقشہ برانچ میں اقرباپروری عروج پر ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹروپولیٹن کی نقشہ برانچ کو اس بات کا پابند کیاجائے کہ وہ کسی بھی پلازے کی نقشہ کی منظوری دیتے وقت علاقہ کے محل وقوع کا جائزہ لیاجائے تاکہ آس پاس کے مکینوں کو نئی تعمیرات سے مسائل کا سامنا نہ کرناپڑے۔