بلوچی اسٹریٹ میں آبنوشی منصوبے اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب خوش آئند ہے

  • May 26, 2018, 5:27 pm
  • National News
  • 194 Views

کوئٹہ (آن لائن) قبائلی و سماجی رہنمائوں ملک عبدالغفارلہڑی لالہ قاسم اور دیگر نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی جانب سے بلوچی اسٹریٹ میں مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویل کی تنصیب اور علاقے میں اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر ترقیاتی کام کروانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی نے اپنی مدت کے دوران حلقہ کا ایک دن بھی دورہ نہیں کیا اس لئے مکین بھی منتخب عوامی نمائندے کو بھول چکے ہیں کہ ان کا کوئی منتخب نمائندہ اسمبلی میں ہے جس طرح بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے بلوچی اسٹریٹ کے مکینوں کے مسائل کو محسوس کرتے ہوئے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بورنگ کا آغاز کردیا ہے اسی طرح علاقے میں اسٹریٹ کرائم کے تدارک اور شہریوں کی سہولت کے لئے اسٹریٹ لائٹس لگوانے کے ساتھ ساتھ میں دیگر ترقیاتی کام کروائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔