نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال کیس میں ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی منظوری دیدی

  • May 26, 2018, 5:27 pm
  • National News
  • 450 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات اور دیگر ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی گزشتہ روز مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین بی ڈی اے انور سعادات اور دیگرعدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے کیس کی پیروی راشد زیب گولڑہ ایڈووکیٹ نے کی سماعت کے دوران عدالت نے نیب کی جانب سے ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دائر درخواست منظور کرلی تاہم وکلاء صفائی کی عدم پیشی کے باعث پیش ہونے والے دو گواہان کے بیانات قلم بند نہ کئے جاسکے بعدازاں سماعت کو13جون تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔