بلوچستان عوامی پارٹی لوگوں کی امیدوں پر پورااتر ے گی،رقیہ ہاشمی

  • May 24, 2018, 11:22 am
  • Political News
  • 320 Views

کوئٹہ (آن لائن )سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہا شمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی اقتدار میں آنے کے بعد ان کو اعلیٰ مقام دلائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوانوں اور خواتین کی بی اے پی میں شمولیت کے موقع پر خطا ب کر تے ہوئے کیا میر اسما عیل لہڑی، خدا بخش لانگو اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ڈاکٹر رقیہ ہا شمی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مستقبل میں عوام کے امنگوں پر پورااتر ے گی آج مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے درجنوں مرد اور خواتین کی شمولیت اس بات کی نشاند ہی ہے کہ پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے انتہائی مختصر وقت میں جو پذیرائی مل رہی ہے وہ خوش آئند ہے وفاقی پارٹیوں نے ہماری بات کو کبھی اہمیت نہیں دی اس وجہ سے ہم نےمجبور ہو کر بلوچستان کی سطح پر پارٹی بنائی ۔