پاکستانی قونصل جنرل کی امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات

  • May 24, 2018, 9:32 am
  • Breaking News
  • 517 Views

پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے ایف ایم سی کارزویل جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاکستان قونصلیٹ کے مطابق عائشہ فاروقی اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ملاقات2 گھنٹے جاری رہی، پاکستانی قونصل جنرل نے 14 ماہ میں 4 مرتبہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاکستان قونصلیٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی خیریت سے ہیں