بلوچستان ہائیکورٹ میں ٹرانسفرپوسٹنگ کیس کی سماعت28مئی تک ملتوی

  • May 23, 2018, 9:29 pm
  • National News
  • 649 Views

کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس محمد نورمسکانزئی اور جسٹس جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل بینچ نے ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی جس کے دوران سیکرٹری صحت بلوچستان صالح ناصر ،ایڈووکیٹ جنرل رؤف عطاء ایڈووکیٹ، درخواست گزار منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ اور نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ پیش ہوئے سماعت کے دوران سیکرٹری صحت صالح ناصر نے بلوچستان بھرمیں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی تعیناتی کی فہرست عدالت میں پیش کی اور کہاکہ تعینات کئے جانے والے ڈاکٹرز 2سال تک بلاعذر جائے تعیناتی پر خدمات کی انجام دہی کرینگے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل رؤف عطاء ایڈووکیٹ نے بینچ کوبتایاکہ چیف سیکرٹری صوبے سے باہر ہیں اس لئے مہلت دی جائے تاکہ چیف سیکرٹری خود پیش ہوکر ٹرانسفرپوسٹنگ سے متعلق موقف پیش کرے جبکہ عدالت کے ججز نے ریمارکس دئیے کہ مزید تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں بعدازاں کیس کی سماعت کو28مئی تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔