کوئٹہ کا رہائشی عبداللہ النور پاکستان بھر کا 45 دن میں سفر مکمل کر کے امن کا پیغام پھیلا کر کوئٹہ پہنچ گیا

  • May 22, 2018, 6:10 pm
  • National News
  • 359 Views

کوئٹہ (آن لائن )کوئٹہ کا رہائشی عبداللہ النور پاکستان بھر کا 45 دن میں سفر مکمل کر کے امن کا پیغام پھیلا کر کوئٹہ پہنچ گیا عبداللہ النور پاکستان کے کونے کونے کا سفر طے کر کے محبتیں بانٹ کر اور خوشیاں سمیٹ کر ڈیڑھ ماہ بعد کوئٹہ پہنچا جس پر وہ بے حدخوش تھا عبدالنور6 اپریل2018 کو کوئٹہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور45 دن بعد پاکستان بھر کا سفر مکمل کر کے جب کوئٹہ پہنچا تو کوئی بھی حکومتی یا سپورٹس کے حلقے سے وابستہ شخصیت نے اس کے استقبال کے لئے توجہ نہ دیں نوجوان ٹائیگر کا کہنا تھا کہ اس نے ملک بھر کا صفر کرنے کا مقصد پاکستان میں محبت ، بھائی چارگی اور یکجہتی کو فروغ دینا تھا اس نیک مقصد کے لئے میں نے کوئٹہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور ملک بھر میں امن کا پیغام لے کر گیا اور محبتیں سمیٹ کر واپس کوئٹہ پہنچا ہوں ۔