کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ گرانفروشوں اور پتھارے داروں کیخلاف حرکت میں نہ آسکی

  • May 22, 2018, 10:17 am
  • National News
  • 112 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ گرانفروشوں اور پتھارے داروں کیخلاف حرکت میں نہ آسکی،کنٹونمنٹ ایریا میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ برقرار،گرانفروش ماہ صیام میں دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کولوٹنے لگے،تجاوزات کے باعث لوگوں کو آمد ورفت میں دشواری کاسامنا،تفصیلات کے مطابق شہباز ٹائون، جناح ٹائون، ماڈل ٹائون،گلستان ٹائون،سروے 144سمیت اطراف کے علاقوں میں قصابوں،دکانداروں ریڑھی بانوں نے گوشت ،مرغی،پھل،سبزی،بیکری آئٹمز کے الگ الگ ریٹ مقرر کئے ہوئے ہیں جو سرکاری نرخ نامہ سے 50 سے60 فیصد زائد ہیں لیکن قابل افسوس امر یہ ہے کہ اس ماہ مقدس میں گرانفروشی پر قابو پانے کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جاب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے اور وہ غیر معیاری خوردنی اشیا کے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر شہباز ٹائون، ماڈل ٹائون میں ریڑھی بانوں نے قبضہ کرکے پوری کردی ہے جو مین سڑک کے دونوں اطراف پر ریڑھیاں کھڑی کردیتے ہیں جس کی وجہ سے افطار کے وقت میں بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے اہل علاقہ و عوامی رہنمائوں نےچیف ایگزیکٹو آفیسر کوئٹہ کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی کہ وہ کنٹونمنٹ ایریا میں گرانفروشی اور تجاوزات کا
نوٹس لیں اور رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدمات کریں۔