سمنگلی روڈ و ملحقہ علاقوں میں گندگی کے ڈھیر‘اسٹریٹ لائٹس ناکارہ

  • May 22, 2018, 10:17 am
  • National News
  • 261 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سمنگلی روڈ،خروٹ آباد،سر پل،سبزل روڈو اطراف میں مسائل کے انبار، صفائی کی صورتحال دگرگوں ،اسٹریٹ لائٹس ناکارہ،سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مکین مشکلات سے دو چار تفصیلات کے مطابق سمنگلی روڈ،خروٹ آباد،سر پل،سبزل روڈوگردونواح میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیل رہاہے،علاقوں کی اسٹریٹ لائٹس ناکارہ ہیں جس کی وجہ سے سر شام ہی اندھیرا چھا جاتا ہےجس کا فائدہ اٹھا کر جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوجاتے ہیں اور رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو ان کی قیمتی اشیا سے محروم کردیتے ہیں مذکورہ علاقوں کی سٹر کیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے نالیوں میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سے گندا پانی سارا دن سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں بالخصوص خواتین اور بچوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا ہے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر اور نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے۔