رمضان المبارک میں رات گئے تک شہرکی رونقیں بحال

  • May 22, 2018, 10:17 am
  • Breaking News
  • 603 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رمضان المبارک میں وسطی علاقے رات دیرگئے تک کھلے رہنے لگے ‘تھڑوں پر لڈو اور سرکوں پر کرکٹ ،فٹبال کھیلی جانے لگی، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں نماز تراویح کے بعد وسطی علاقو ں کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں اکثر ہوٹلز کھلے رہتے ہیں اور جہاں سحری کیلئے پراٹھے،انڈے،پائے اور دیگر لوازمات تیار کئے جاتے ہیں جبکہ سڑکوں کے اطراف میں تھڑوں پر نوجوان رات گئے تک لڈو اور تاش کھیلتے رہتے ہیں جبکہ اکثرگلیوں میں کرکٹ،فٹبال اور بیڈمینٹن بھی کھیلی جا رہی ہے جبکہ شہر کے مختلف ہوٹلزپر سحری تک نوجوانوں کی محفلیں لگی رہتی ہیں ۔