میر خلیل الرحمن روڈمیں بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا

  • May 22, 2018, 10:16 am
  • National News
  • 170 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آرٹ سکول روڈ کو یک طرفہ کرنے سے میر خلیل الرحمن روڈمیں بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا،لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال تفصیلات کے مطابق میر خلیل الرحمن روڈ میں بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی بڑی وجہ آرٹ سکول روڈ کو شام کے اوقات میں یک طرفہ کرنا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب سے آرٹ سکول روڈون وے کیا ہے کہ سارا ٹریفک کا لوڈ میر خلیل الرحمن روڈ پر منتقل ہوگیا ہے شام سے رات تک ٹریفک جام رہتاہے اور لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوکررہ گیا ہے اہل علاقہ نے ٹریفک پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ میر خلیل الرحمن روڈکو بھی ون وے کیا جائے۔