سٹیورٹ روڈ و ملحقہ علاقوں میں قلت آب‘مکین پریشان

  • May 22, 2018, 10:16 am
  • National News
  • 127 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)درانی باغ اور کلی درانی کے ٹیوب ویلز سے پانی کی عدم فراہمی سے اسٹیورٹروڈ،گلبرگ اسٹریٹ،بازئی اسٹریٹ لعل کالونی،حسن کالونی،نیو فقیر محمد روڈ، اختر محمد روڈ، سرکی کلاں کو پانی کی سپلائی معطل اہل علاقہ نے بتایا کہ بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اہل علاقہ نے بتایاکہ درانی باغ اور کلی درانی کے ٹیوب ویلز سے پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن راستہ میں مین لائین سے پانی کاٹ لیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مذکور ہ علاقوں میں آبنوشی کا بحران سنگین ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ فی الفور مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔