کلی نیو نیچاری میں صفائی کی صورتحال ابتر،مکینوں کو مشکلات

  • May 22, 2018, 10:15 am
  • National News
  • 187 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی نیو نیچاری میں صفائی کی صورتحال ابتر اسٹریٹس لائٹس ناکارہ مکین پریشان متعلقہ حکام خاموش اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےجبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ کچرہ دان نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر غیرفعال اسٹریٹ لائٹس نے پوری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے رات ہوتے ہی تاریکی چھا جاتی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں مکینوں نے مطالبہ کیا کے فی الفور مذکورہ علاقہ میں صفائی کی صورتحال بہتر اور اسٹریٹ لائٹس فعال کی جائیں۔