مرمتی کام کا بہانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا،صارفین عاجز

  • May 22, 2018, 10:15 am
  • National News
  • 119 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مرمتی کام کا بہانہ کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا،صارفین عاجز آگئے،متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے وسطی و نواحی علاقوں میں بجلی کی مرمت کا بہانہ بنا کر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں شہریوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی مرمت کے کام کے بہانے سے روزانہ چارسے چھ گھنٹے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے جہاں گھریلو امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں وہیں آبنوشی کی فراہمی کے وقت بھی بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پانی کا بحران بھی گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے اور شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں اور مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبورہیں اور روزہ کی حالت میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےدوسری جانب کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستوری جاری ہے کوئٹہ میں آٹھ سے دس گھنٹے اور اندرون بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 16 سے18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری ماہ صیام میں عاجز آگئے ہیں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سےکاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے مارکیٹوں میں دن کے اوقات میں بجلی کی



بندش سے گراہک مارکیٹوں کا رخ نہیں کرتے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سےدرزیوں کو بھی مشکل کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہی سیزن ہے لیکن لوڈشیڈنگ سے کام بری طرح متاثر ہورہا ہےاسی طرح ویلڈنگ،الیکٹریشن و دیگر کام کرنے والے مزدور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اور نان شبینہ کے محتاج ہوکررہ گئے ہیں انہوں نے کیسکو حکام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کریں ۔