میر خالد خان لانگو قلات، خالق آباد کو اپنا قبرستان اور دسترخوان سمجھتا ہے

  • May 21, 2018, 5:16 pm
  • Political News
  • 564 Views

کوئٹہ(آن لائن)قبائلی رہنماء میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسیر رکن اسمبلی میر خالد خان لانگو قلات، خالق آباد کو اپنا قبرستان اور دسترخوان سمجھتا ہے اسی طرح قلات وخالق آباد کے ترقی کے لئے خلوص نیت سے کام کر تے ہوئے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں وہ کام کئے جس کی ماضی میں مثال نہ ی ں ملتی ہم سب باری باری قلات سے نمائندہ تومنتخب ہوئے مگر بد قسمتی سے عوام کے مسائل اور قلات وخالق آباد کے ترقی کیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے آج اس ٹیکنا لو جی کے دورمیں بھی ہم پرانے مسائل میں جکڑے ہوئے میر خالد خان لانگو نے دور اقتدار میں اسیری میں دن رات محنت کر کے مگر پھر بھی ہمارے 70 سال کی بنیادی مسائل مکمل طور پر حل نہیں ہوئے جس کی بنیادی وجہ سابقہ دور میں عوام کی مسائل سے خائف رہنا ہے اگر ہر نمائندہ اسی نیت سے کام کر تے تو شاہد آج قلات وخالق آباد میں لوگ بے روزگار نہ ہو تے ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کر تے علاج معالجے کی غرض سے ہمیں کوئٹہ کراچی دیگر شہروں کی طرف جانے کی ضرورت نہ پڑتے بلکہ ہر وہ سہولت ، صحت، تعلیم کی دیگر شہروں میں ہے وہ ہمیں ہمارے اپنے شہر میں میسر ہو تی۔