بجلی بند رہے گی

  • May 21, 2018, 5:13 pm
  • National News
  • 293 Views

کوئٹہ(آن لائن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق 66KV جیکب آباد ۔ ڈیرہ مرادجمالی۔ منجھوشوری ٹرانسمیشن لائن پرکنڈکٹرکراسنگ کام کے سلسلے میں 22مئی کو 66KVڈیرہ مرادجمالی اورمنجھوشوری گرڈسٹیشنوں کے تمام فیڈروں سے صبح6بجے سے شام5بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔