بم بنا نیوالی فیکٹری سے 200 کلو گرام سے زائد بارودی مواد 3 خودکش جیکٹیں اور دیگر سامان برآمد: سی ٹی ڈی پولیس

  • May 21, 2018, 5:12 pm
  • Breaking News
  • 211 Views

کوئٹہ(آن لائن)سی ٹی ڈی پولیس بلوچستان نے کلی برات میں دہشت گرد تنظیم کی جانب سے بم بنا نیوالی فیکٹری سے 200 کلو گرام سے زائد بارودی مواد 3 خودکش جیکٹیں، 2 دیسی ساختہ تیار بم ، بھاری مقدار میں اسلحہ ایمو نیشن ، چار دیسی ساخت بم، دستی بم ، پرائما کارد اور بم اور خودکش بنانے والا سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا مذکورہ مکان گزشتہ روز کلی الماس میں مارے جانیوالے کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور ان کے ساتھیوں کے زیر استعمال تھا تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کیساتھ مل کر کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی برات میں چھاپہ مار کر بم بنانیوالی فیکٹری پکڑ لی اور کوئٹہ کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا پولیس کے مطابق مذکورہ فیکٹری کلی برات کے ایک چھوٹے مکان میں بنائی گئی تھی جس سے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے جس میں 200 کلو گرام بارود ، 3 تیار خودکش جیکٹس،2 تیار دیسی ساختہ بم،4 دیسی ساختہ بم،2 کلو شنکوف،3 پستول، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، خودکش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان بھی بڑی تعداد میں قبضے میں لیا ہے پولیس کے مطابق مذکورہ مکان کالعدم دہشت گرد تنظیم کے گزشتہ روز مارے گئے کمانڈر سلمان با دینی اور ان کے ساتھیوں کے زیر استعمال تھا اور اسلحہ ہزارہ برادری اور فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کا رروائیوں کے لئے چھپایا گیا تھا ریجنل پولیس آفیسر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گوریہ نے مکان کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ مکان میں خودکش جیکٹس اور دیسی ساختہ بم بناکر شہر میں دہشت گردی کی کا رروائیوں میں استعمال کی جاتی تھی انہوں نے بتایا کہ مکان کی نشا ند ہی کلی الماس آپریشن اور ایف سی مدد گار سینٹر پر حملے کی جگہ سے ملنے والے شواہد سے ہوئی جس پر کوئٹہ پولیس اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے متحرک ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا کر امن کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔