کوئٹہ میں نوسر بازوں کا گروہ سرگرم، ایزی پیسہ شاپس کو لوٹنے لگنے

  • May 21, 2018, 11:22 am
  • Breaking News
  • 545 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں ایزی پیسہ شاپس کو لوٹنے والے نوسر بازوں کا گروہ سرگرم ہو گیا چند روز کے دوران ہزاروں روپے لوٹ لئے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کافی عرصے سے نوسر بازوں کا گروہ سرگرم ہے جن کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے وہ شناختی کارڈ نمبر دینے کے بعد بائیو میٹرک سسٹم کے تحت مشین پر انگوٹھا لگاتے ہیں اور چالیس سے پچاس ہزار روپے بھجوانے کا کہتے ہیں جونہی ایزی پیسہ شاپس سے یہ رقم ٹرانسفر ہو جاتی ہے تو یہ گروپ دکاندار سے بات چیت میں لگ جاتے ہیں اور جونہی رقم موصول ہونیکی اطلاع مل جاتی ہے یہ رفو چکر ہو جاتے ہیں گزشتہ روز بھی سرکی روڈ پر واقع ایزی پیسہ شاپ پر ایک آدمی آیا اور اس نے شناختی کارڈ نمبر دینے کے بعد انگوٹھا لگایا اور پچاس ہزار روپے کی رقم ضلع جھنگ اپنے عزیز کو منتقل کی جب دکاندار نے رقم کا تقاضہ کیا تو اس نے جیب سے سو سو روپے کے نوٹ نکالے اور یہ کہا گن کر دیتا ہوں اس دوران اس نے رقم موصول ہونیکی کنفرمیشن کر لی اور دکاندار کو پستول دکھا کر فرار ہو گیا عوامی حلقوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسے نوسر بازوں کے گروہوں کا قلع قمع کیا جائے تا کہ لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم نہ ہوں۔