پٹیل روڈ میں طویل عرصے سے پانی کی قلت،مکین پریشان

  • May 21, 2018, 11:21 am
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)شہر کے وسط میں واقع پٹیل روڈ میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا ‘ ٹیوب ویل کی خرابی معمول بن گئی اہل علاقہ نے بتایا کہ کئی سال سے پٹیل روڈ کے مکین پانی سے محروم ہیں بارہا متعلقہ حکام کو شکایت کی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جبکہ منتخب نمائندوں کو بھی پانی کا مسئلہ حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں جس کے باعث لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل آئے روز خراب رہتا ہے جبکہ علاقے کے لوگ باقاعدگی سے بل بھی جمع کراتے ہیں انہو ںنے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا کہ پٹیل روڈ میں پانی کا بحران مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ د اری متعلقہ حکام پرعائد ہوگی۔