گرلز پرائمری سکول خلجی کالونی میں مزید اساتذہ تعینات کئے جائیں،اہل علاقہ

  • May 21, 2018, 11:21 am
  • National News
  • 121 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)گونمنٹ گرلز پرائمری سکول خلجی کالونی میں ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیاہے خلجی کالونی کے مکینو ںنے کہا کہ سکول میں ٹیچرز کی تعیناتی کیلئے دو ماہ سے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کے آفس کی چکر کاٹ رہے ہیں بارہا یقین دہانی کے باوجود اساتذہ کی کمی دور نہیں کی جا رہی انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ گونمنٹ گرلز سکول خلجی کالونی میں طالبات کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اساتذہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔