انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں بوٹی مافیا کی حوصلہ شکنی کی گئی ،کنٹرولر بورڈ

  • May 21, 2018, 11:20 am
  • Education News
  • 311 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور پریکٹیکلز جاری ہیں، یہ بات کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ سید عباد اللہ شاہ غرشین نےکہی انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں پرامن امتحانات کے انعقاد کا سہرا چیئرمین بلوچستان بورڈ ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ کے سر ہے جنہوں نے دن رات محنت کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ امتحانات کے انعقاد کو پر امن بنایا امتحانات میں ڈیوٹی دینے والے پروفیسرز ،نگران عملے اور میڈیا کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے مثبت کردار ادا کیااور نقل کی حوصلہ شکنی میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا،بورڈ کا تمام عملہ دن رات امتحانات کے پر امن انعقاد کے لئے کام کرتا رہا سینٹر انسپکٹرز نے بھی نقل کی روک تھام کیلئے بھر پور کوششیں کیں چیئرمین بورڈ ڈاکٹر سراج احمد کاکڑ سیکرٹری بورڈ پروفیسر شوکت سرپرہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر نصیر احمد غرشین ،تمام ڈپٹی کنٹرولرز اسسٹنٹ کنٹرولرز اور بورڈ کے تمام اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے ایک مشکل امتحانی عمل کو کامیاب بنایا۔