پولٹری مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت

  • May 21, 2018, 11:19 am
  • Business News
  • 181 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا،پرائس کنٹرول کمیٹیاںحسب روایت غیر فعال،مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو مرغی کا گوشت بدستور280سے300 جبکہ زندہ مرغی فی کلو240 سے250 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ انڈے فی درجن 120روپے تک فروخت کیئے جارہے ہیں-