وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

  • May 19, 2018, 9:17 pm
  • Breaking News
  • 166 Views

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ و دفاع خرم دستگیر کے علاوہ دیگر وزراء بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سمیت قومی و داخلی سلامتی کے معاملات زیر غور آئیں گے۔ شرکا فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی آراء اور تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ 4 روزقبل بھی وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کو مسترد کردیا گیا۔