سرکاری ٹینڈر کیس میں سابق ایکسئین پر فردجرم عائد کردی گئی

  • May 19, 2018, 9:15 pm
  • National News
  • 288 Views

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کی احتساب عدالت میں سرکاری ٹینڈر خوردبرد کیس میں سابق ایکسیئن عدیل انورپر فرد جرم عائد کردی گئی جمعہ کو احتساب عدالت میں سرکاری ٹینڈر خوردبرد کیس کی سماعت احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے کی سماعت میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے گرفتار ایکسیئن عدیل انور عدالت میں پیش ہوئے دو ران سماعت عدالت نے ملزم عدیل انور پر فرد جرم عائد کر دی اور کیس کی سماعت 29 مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔