رمضان میں ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات کار میں تبدیلی

  • May 19, 2018, 9:13 pm
  • Business News
  • 203 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں ریلوے ریزرویشن آفس کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے صبح کی شفٹ 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جبکہ شام کی شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام چھ بجے تک کام کرے گی۔جمعہ کے روز ریزرویشن آفس دوپہر 12بجکر 30منٹ سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ جن ریزرویشن آفسز میں ایک شفٹ کام کررہی ہے اُن کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ان کے رمضان المبارک سے ریزرویشن آفسز کے اوقات کار دوبارہ رات 9 بجے تک ہوں گے۔