صوبائی دارالحکومت کےنواحی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

  • May 19, 2018, 9:10 pm
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کےنواحی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم،لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا تفصیلات کے مطابق،سریاب روڈ،پشتون آباد،نواں کلی ،کلی مبارک،کلی ترخہ ,خروٹ آباداورگردونواں میں نالیوں کی عدم صفائی کے باعث نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر ہوکررہ گیا ہےمکینوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں طویل عرصہ سے نالیوں کی صفائی نہیں کی جارہی جسکی وجہ سے نالیوں میںکچرہ پھنس گیاہے اور گندا پانی سڑکوں پر کھڑا رہتا ہےاور لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ لوگوں کا پیدل چلنا تو ناممکن ہوکررہ گیا ہے شہریوں نے کارپوریشن حکام سے اپیل کی کہ جلدازجلد مذکورہ علاقوں میں نالیوں کی صفائی کرکے نکاسی آب کا نظام بہتر بنایاجائے۔