روزہ دار دکانداروں کے ہاتھوں لوٹ گئے

  • May 19, 2018, 5:09 pm
  • National News
  • 131 Views

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ماہ رمضان میں انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ لسٹ کو دکانداروں نے مسترد کر دیا پرائس کنٹرول کمیٹی بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور سستے بازار کا انعقاد بھی ممکن نہ ہو سکا روزہ دار دکانداروں کے ہاتھوں لوٹ گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولٹین کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سستے بازار تو کئی مقامات پر لگا ئے گئے مگر وہاں پر کوئی بھی چیز دستیاب نہیں ہے اور اگر دستیاب ہے تو وہ بھی کھانے کے قابل نہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تمام اشیاء کی نرخ کا لسٹ جاری کر دی گیا مگر لسٹ تو جاری ہو گیا عملدرآمد کرنے والا کوئی نہیں ہے کوئٹہ شہر میں چھوٹا گوشت800 روپے بڑا گوشت550 روپے جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی کئی گناہ اضافہ کر دیا گیا گرانفروشوں کا استقبال رمضان خوردنی اشیا کے نرخوں ہوشربا اضافہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گرانفروش متحرک ہوگئے خوردنی اشیا کی قیمتوں میں منہ مانگا اضافہ کردیا گیا خوردنی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں سبزی گوشت دودھ دہی اور دیگر خوردنی اشیا کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اور یوٹیلٹی کارپوریشن کے جانب سے اعلانات تو ہوگئے سستے اشیا کا لیکن یہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ۔