مولوی حبیب مینگل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا

  • May 19, 2018, 5:08 pm
  • Breaking News
  • 470 Views

کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلیٰ مولوی حبیب مینگل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا جمعیت علماء اسلام کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق سریاب کے علاقے برمہ ہوٹل عارف گلی میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سر پرست اعلیٰ مولوی حبیب اللہ مینگل ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اند ھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا تا ہم اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ میں ہنگامہ اجلاس طلب کر کے مزید احتجاج کرنے کی دھمکی دیدی۔