سبی میں ایف سی 144ونگ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے پہلا روزہ پر ہر خاص و عام کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام

  • May 19, 2018, 4:47 pm
  • National News
  • 189 Views

سبی میں ایف سی 144ونگ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے پہلا روزہ پر ہر خاص و عام کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام
سبی۔18 مئی(اے پی پی) ایف سی 144ونگ سبی کی جانب سے افطار ڈنر ،خاص و عام نے شرکت کی ،افطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں کا استقبال ونگ کمانڈنگ کرنل ضیاء اللہ نے کی ،تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی میں ایف سی 144ونگ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے پہلا روزہ پر ہر خاص و عام کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاافطار پارٹی میں شرکت کرنے والوں کا استقبال 144ونگ کمانڈر کرنل ضیاء اللہ اور ایف سی کے دیگر جوانوں نے کیا افطار پارٹی میں کرنل ضیاء اللہ ،سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ اور سینئر صحافی سلیم گشکوری ، سپورٹس مین اور سماجی کارکن قادر بخش لونی ،سبی یوتھ اتحاد کے ندیم رند اور دیگر نے بھی شرکت کی ایف سی 144ونگ کی جانب سے دئیے گئے افطار پارٹی میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔