سابق صوبائی وزراء اور مشیروں نے ابھی تک سرکاری گاڑی ،بنگلہ اور سرکاری سیکورٹی گارڈ واپس نہیں کیا گیا جبکہ اپنے دفتروں سے فائلیں اور ضروری اشیاء بھی لے گئے

  • May 19, 2018, 4:44 pm
  • Political News
  • 84 Views

سابق صوبائی وزراء اور مشیروں نے ابھی تک سرکاری گاڑی ،بنگلہ اور سرکاری سیکورٹی گارڈ واپس نہیں کیا گیا جبکہ اپنے دفتروں سے فائلیں اور ضروری اشیاء بھی لے گئے
کوئٹہ (این این آئی ) سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں جمعہ کے روز بعض صوبائی وزراء اور مشیروں نے اپنے دفاتر سے اپنی ذاتی فائلیں اور دیگر اشیاء لے گئے تفصیلات کے مطابق موجودہ صوبائی اسمبلی اپنی مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو تحلیل ہوجائے گی ،موجودہ مخلوط حکومت کی تحلیل ہونے میں اب صرف 13دن باقی رہ گئے ہیں اور صوبائی وزراء اور مشیروں جن کی دفاتر سول سیکرٹریٹ میں و اقع ہیں جمعہ کے روز اپنے دفتروں سے اپنی فائلیں اور ذاتی چیزیں لے گئے ہیں ،صوبے میں جنوری2018 میں حکومت کی تبدیلی کے بعد کئی سابقہ وزراء اور مشیروں نے ابھی تک نہ سرکاری گاڑیاں نہ سیکیورٹی گارڈ اور نہ ہی سرکاری عملہ جو انکے پاس بحیثیت وزیر تھا واپس نہیں کیا ہے ،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے کئی بار سابقہ صوبائی وزراء ،مشیروں اور ایڈ وائزروں کو تحریری طورپر مراسلہ بھیجا ہے کہ وہ سرکاری گاڑیاں واپس کردیں جبکہ سرکاری بنگلے خالی کردیں مگر ابھی تک کئی سابقہ وزراء اور مشیروں نے مراسلے کا نہ کوئی جواب دیا اور نہ ہی کوئی اس پر عملدرآمد کیا گیا ہے ،سابقہ وزراء ،مشیر اور ایڈوائزر ابھی تک سرکاری پیٹرول حاصل کررہے ہیں اور باقاعدہ ان کو سرکاری پیٹرول جاری ہونے کی چھٹے بھی جاری کی جاتی ہے۔