ڈپٹی کمشنر پشین کا جعلی اور ناقص مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ

  • May 19, 2018, 4:31 pm
  • National News
  • 143 Views

پشین (آئی این پی)ڈپٹی کمشنر پشین کا جعلی اور ناقص مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں ناقص مشروبات برآمد۔آمدہ اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے خفیہ اطلاع ملنے پر لیویز فورس کے ہمراہ قاضی ہاؤسنگ اسکیم میں جعلی اور ناقص مشروبات بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں ناقص مشروبات کی بوتلیں برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔دریں اثناء علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کے اقدام کو سہراتے ہوئے کہاکہ جرائم اور بدامنی کیخلاف علاقہ مکین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔