کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ ایف سی اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا

  • May 19, 2018, 4:29 pm
  • National News
  • 289 Views

کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ ایف سی اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا
کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ ایف سی اہلکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب واقع ایف سی مددگار سینٹر پر خود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں ایف سی اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔