بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بیورکریسی کے اعلی ٰ افسران کا علامتی واک آؤٹ ، میر سرفراز بگٹی کی معذرت کے بعد احتجاج ختم کردیا

  • May 17, 2018, 11:20 pm
  • Political News
  • 344 Views

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بیورکریسی کے اعلی ٰ افسران کا علامتی واک آؤٹ ، میر سرفراز بگٹی کی معذرت کے بعد احتجاج ختم کردیا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے بیورکریسی کے اعلی ٰ افسران کا علامتی واک آؤٹ ، میر سرفراز بگٹی کی معذرت کے بعد احتجاج ختم کردیا جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی ، انتظامی محکموں کے سیکرٹریز سمیت دیگر اعلی حکام نے اپنے ساتھ حکومتی اراکین کے روئیے کے خلاف کے خلاف علامتی واک آؤٹ کیا ،جس کے بعد صوبائی وزیرداخلہ نے ایوان میں اپنی اور رکن صوبائی اسمبلی میر خالد لانگو کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ساتھ ملکر کر کام کرنا ہے کبھی کبھار ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنہیں تھا اگر میرے روئیے سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت خواہ ہوں میں تحریک استحقاق بھی لایا تھا مگر وہ بھی ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں ، جس کے بعد بیورکریسی کے افسران نے احتجاج ختم کردیا