تیز ہواؤں کی سبب پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل کے 25 کمبے گرگئے بجلی ترسیل بند صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے

  • May 17, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 223 Views

تیز ہواؤں کی سبب پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل کے 25 کمبے گرگئے بجلی ترسیل بند صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے
دالبندین(این این آئی)تیز ہواؤں کی سبب پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل کے 25 کمبے گرگئے بجلی ترسیل بند صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سخت گرمی کی وجہ سے روزے داروں اوربجلی صارفین والوں میں سماجی کارکن نصیر کبدانی نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر واقع علاقہ ماشکیل میں گزشتہ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے بجلی کے مین لائن سمیت مختلف کلیوں میں ٹوٹل 25 کمبے گرے ہیں جسکی وجہ سے پورا شہر تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے واپڈا ہاوس میں کمبے موجود نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کئی مہینوں کا انتظار کرنا پڑتا ہے کوئٹہ سے کمبے لانے کے لیے اور واپڈا حکام کی طرف سے ابھی تک کام شروع نہیں کیا ہے 40 ہزار پر مشتمل سرحدی علاقہ ماشکیل بجلی سے محروم ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا رمضان شریف کا مہینہ شروع ہوا ہیاور اس سخت گرمی میں ماشکیل بجلی صارفین پریشان ہوگئے ہیں انہوں کہا ہم اور اہلیاں ماشکیل ایم این اے ایم پی اے واپڈا حکام و حکام بالا سے بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔