این ٹی ایس متاثرین کاتمام ضلعی کیمپوں کو رمضان المبارک کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک مرکزی کیمپ میں ضم کرنے کااعلان

  • May 17, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 189 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)این ٹی ایس متاثرین کاتمام ضلعی کیمپوں کو رمضان المبارک کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک مرکزی کیمپ میں ضم کرنے کااعلان،تمام اضلاع میں ہفتہ وار اپنے حقوق کے حصول کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے،اور بیوروکریسی سے عدلیہ کے ذریعے جنگ لڑیں گے،ان خیالات کااظہارآل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے سوبائی صدر سیف الرحمن، خادم حسین، پرنس تنویر ودیگر نے احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ااس موقع پر سیف الرحمن کاکہناتھا کہ جائز مطالبات کے حق میں گزشتہ 96 روز سے کوئٹہ پریس کلب سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں پر امن دھرنا دئیے احتجاجی کیمپوں میں بیٹھے ہیں، احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کرنے سمیت میرٹ کی نگاہ داشت کیلئے نے ہر فارم پر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی مگر کسی نے بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے، انہوں نے کہا کہ 2015 کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے دور حکومت نیاین ٹی ایس ٹیسٹنگ سروس کے زریعے 4359 آسامیوں کااعلان کیا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ نے جن 427 افراد کوتعیناتی کے آرڈر جاری کرکے میرٹ کو پامال کیا، ان میں سے 128 افراد کی ویب سائٹ لسٹ پر نام تک موجود نہیں ہے اور مبینہ طورپر ایک سیکرٹری کی تین بیٹیوں کو تقرر نامے جاری کئے گئے، 180 اُمیدواروں کے علاوہ جن کے حق میں کورٹ نے فیصلہ دیا تھا، باقی سب من پسند افرادمیں تعیناتیوں کے آرڈر جاری کئے گئے اور اُس کے تمام ٖثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، اس حکومت سے انصاف کی توقع لئے ہمارے مظاہرے کو 96 روز بیت چکے ہیں لیکن اب تک آئینی حقدار متاثرین کا پُرسان حال نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی کیمپوں کو رمضان المبارک کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک مرکزی کیمپ میں ضم کرنے کااعلان کرتے ہیں،تمام اضلاع میں ہفتہ وار اپنے حق کی حصولی کیلئے احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ بیوروکریسی سے عدلیہ کے ذریعے جنگ لڑیں گے،اپنے حقوق کے حصول تک احتجاج اور دھرنے جاری رکھیں گے